چیک نہیں آیا ملتان سلطانز کا کیا کریں؟ بورڈ کا دیگر فرنچائزز کو خط – فرنٹیر نیوز

کراچی: پی سی بی نے عدم ادائیگی پرملتان سلطانز کیخلاف ایکشن لینے کیلیے دیگر ٹیموں سے رائے طلب کر لی۔

پی ایس ایل فرنچائززکو قوانین کے تحت ہر ایڈیشن سے 6ماہ قبل مکمل فیس کے مساوی رقم کی بینک گارنٹی جمع کرانا ہوتی تھی،ٹیم مالکان کے مطالبے پر گذشتہ دنوں پی سی بی نے انھیں اختیار دیا کہ بعد کی تاریخوں کے چیک بھی دے سکتے ہیں۔

ادائیگی کیلیے 10 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا تھا،اس دوران 5 فرنچائزز نے اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کر دیں،اسلام آباد یونائٹیڈ نے بینک گارنٹی جمع کرا دی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز،کراچی کنگزاور پشاور زلمی نے چیک بھیج دیے، البتہ ملتان سلطانز کی جانب سے تاحال کوئی چیک نہیں ارسال کیا گیا،اس معاملے میں تازہ پیش رفت تب ہوئی جب بورڈ کی جانب سے دیگر پانچوں فرنچائزز کو ایک ای میل ارسال ہوئی۔

اس میں لکھا ہے کہ چونکہ ملتان سلطانز نے مقررہ تاریخ تک چیک نہیں دیا تو مشورہ دیں اس کیخلاف کیا ایکشن لیا جائے، دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ گورننگ کونسل میٹنگ میں یہ طے ہو گیا تھا کہ اگر کسی ٹیم نے اب تاخیر کی تو اسے اگلے 2سال تک ایونٹ سے 12ماہ قبل بینک گارنٹی جمع کرانی ہو گی،اس کے باوجود بورڈ نے خود فیصلے کے بجائے مشاورت کو ترجیح دی۔

اس حوالے سے رابطے پر ملتان سلطانز کے جنرل منیجر حیدر اظہر نے کہا کہ گذشتہ ماہ میٹنگ سے قبل ہی ٹیم اونر عالمگیر خان ترین ملک سے باہر چلے گئے تھے، اسی لیے میرے ساتھ تیمور ملک شریک ہوئے، ہم نے بورڈ کو ای میل میں بتا دیا تھا کہ عالمگیر خان کی واپسی پر 25 اکتوبر تک چیک جمع کرا دینگے، ہم پی ایس ایل معاہدے کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔

دوسری جانب پی سی بی ترجمان نے معاملے پر تبصرے سے معذرت کر لی۔ واضح رہے کہ پی سی بی فرنچائزز کے چیک 11 نومبرکو استعمال کر لے گا جس دن فیس واجب الادا ہوگی۔

The post چیک نہیں آیا ملتان سلطانز کا کیا کریں؟ بورڈ کا دیگر فرنچائزز کو خط appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-10-18 09:54:54

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم سرما کی آمد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اورژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بالائی پنجاب کے …

2019-10-18 09:23:53

کے ایم سی کڈنی اسپتال ڈائیلاسس کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ بن گیا – فرنٹیر نیوز

کراچی:  کراچی میں کے ایم سی کا کڈنی اسپتال شہر میں ڈائیلاسس کر نے1 والا دوسراادارہ بن گیا۔

ملک میں تیزی کے ساتھ گردے کے مرض میں اضافہ ہوتا جارہا جس کی وجہ سے شہر میں غریب اور مستحق افراد سرکا ری اسپتالوں میں ہی علاج کراتے ہے گردے کاعلاج پر ائیویٹ اسپتالوں میں انتہائی مہنگا ایک بار ڈائیلاسس پر پانچ سے 7 ہزار روپے کے اخراجات آتے جبکہ بلد یہ عظمیٰ کراچی کے کڈنی اسپتال میں کروڑوں مالیت کی( لیزر لیتھوٹریسی) مشین منگوائی جس سے گردے میں پتھری کو نکالا جاتا ہے جس کے گذشتہ دنوں میں میئر کراچی نے افتتاح کیا تھا۔

اس میشن کا پرائیویٹ اسپتال میں علا ج کرایا جائے تو 40 ہزار سے 5 لاکھ روپے وصول کیے جا تے ہیں لیکن بلد یہ عظمیٰ کراچی کے گر دے کے اسپتال میں فری طبی سہولت فر اہم کی جا رہی ہے بلد یہ عظمیٰ کر اچی کی اس اسپتال میں ڈائیلاسس کی25 میشنیں ہیں جس سے 20 مریضوں کو بیک وقت ڈائیلاسس کر سکتے ہیں وافر مقدرار میں ادویا ت بھی موجود ہے۔

کے ایم سی کے اسپتال میں یو میہ75 مریضوں کا ڈائیلاسس کیا جا تا ہے جو ایس آئی یو ٹی کے بعد سب سے زیا دہ مریجوں کا ڈائیلاسس کیاجا تا ہے انتہا ئی صاف شفاف ما حول میں مریضوں کو طبی سہو لیات فر اہم کی جا رہی ہے کے ایم سی کے اس اسپتال کی دوسری عما رت بھی تعمیر ہو چکی ہے۔

کر اچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیسیسزز کا ماہا نہ خرچ ساٹھ سے سترلاکھ روپے ہے اگر سند ھ حکومت یا وفاقی حکومت ما ہانہ پچاس لاکھ روپے کی مدد کر دیں تو یہا ں مزید بہتر ی آ سکتی ہے اس اسپتا ل میں زیر علا ج مر یضوں نے ایکسپر یس اخبار کو بتا یا کہ یہا ں مفت علاج ہو تا ہے رش بھی کم ہو تا ہے جلد نمبر آجا تا ہے۔

اوتھل بلوچستان سے آئی خاتو ں کا کہنا تھا کہ میرے بچہ کے ساتھ پیدائشی گردوں کا مسئلہ ہے پہلے ایس آئی یو ٹی میں علا ج کر اتی تھی لیکن وہاں رش کی وجہ سے نمبر بہت تاخیر سے آتا تھا لمبا سفر طے کر کے آتی تھی اس لیے اپریل سے یہا ں میرے بچے کا علاج ہو رہا ہے مطمئن ہو۔

سینئر ڈائر یکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلمی کو ثر نے بتا یا کہ یہ اسپتال میں ڈائیلاسس کے ساتھ ساتھ بہت جلد آ پریشن کی سہو لیات بھی میسر آ جا ئے گی، واٹر بورڈ سے درخواست کی تھی کہ اگر اسپتال کے لیے خضوصی پا نیکی لا ئن ڈال دی جا ئے تو بہتر ہو گا۔

چیئر پرسن ہیلتھ اینڈ میڈیکل ناہید خان نے ایکسپریس کو بتا یا کہ بلد یہ عظمیٰ کر اچی سنجیدگی سے طب کے شعبے میں کام کررہی ہے اسی وجہ سے کڈنی سینتر کے صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے۔

The post کے ایم سی کڈنی اسپتال ڈائیلاسس کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ بن گیا appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-10-18 09:24:31

The post کے ایم سی کڈنی اسپتال ڈائیلاسس کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ بن گیا – فرنٹیر نیوز appeared first on Latest Urdu news.

محمد حفیظ کے ساتھ شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل – فرنٹیر نیوز

کراچی:  شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اگر سرفراز احمد کو ہٹایا گیا تو شعیب یا محمد حفیظ میں سے ہی کسی کو ذمہ داری سونپی جائے گی، مشکل دورہ آسٹریلیا کے پیش نظر نوجوان بابر اعظم پر کپتانی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب مقرر کرنے کا ذہن پہلے ہی بنا لیا گیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔

کپتان اور اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے صوبائی کوچز کو  ہدایت کر دی کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں، فٹنس کی بنیاد پر بعض بڑے نام باہر بھی ہو سکتے ہیں۔

The post محمد حفیظ کے ساتھ شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی کے نئے ممکنہ کپتان کی دوڑ میں شامل appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-10-18 09:28:17

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں، سپریم کورٹ – فرنٹیر نیوز

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، پھر دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ایف بی آر کی اپنے ملازم کیخلاف اپیل کی سماعت کی، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کھربوں روپیہ ہر سال خرچ میں چلا جاتا ہے،ایف بی آر کی بائیس ہزار کی فوج کیا ریکوری کرے گی، 80فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے جب کہ صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں۔

عدالت نے اپیل خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

The post ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں، سپریم کورٹ appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-10-18 09:20:04

قطر نے غیر ملکی کارکنوں کیلیے’’کفیل‘‘ کا نظام ختم کرنیکا اعلان کر دیا – فرنٹیر نیوز

دوحہ:  قطر کی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غیر ملکی کارکنوں کیلیے سپانسرشپ سسٹم یعنی ’’کفیل‘‘ کے نظام کو مکمل طور پر ختم کر دے گا۔

قطر کے وزیر محنت یوسف محمد العثمان فخرو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سنہ 2022 سے کم سے کم اجرت کا نظام بھی شروع کرے گا۔

واضح رہے کہ اسپناسر شپ کے قانون کے تحت غیر ملکی کارکنوں کو آجر کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے یا کام تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے اور کارکنوں کے حقوق کا تفحظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں کفیل کے نظام پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر نے سپناسر شپ کے نظام کو جدید غلامی کے طور پر بیان کرتے ہوئے قطر کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

قطر نے سنہ 2022 میں منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی جیتنے کے بعد سے ملک کے لیبر قوانین میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تعمیراتی منصوبے شروع کیے ہیں، جن کے لیے غیر ملکی کارکنوں کو بڑی تعداد میں قطر لانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر سپانسرشپ سسٹم پر مسلسل تنقید کرتی رہی ہیں۔ قطر کی حکومت نے گذشتہ سال بیشتر شعبوں میں آجر کی اجازت کے بغیر غیر ملکی کارکنوں پر ملک چھوڑنے پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔ لیکن اب اس نے سپناسرشپ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پابندی  میں گھریلو ملازمین، سرکاری ملازمین اور ملک کی وقمی ایئر لائن، قطر ایئر ویز شامل ہیں۔ قطر کے وزیر محنت یوسف محمد العثمان فخرو نے کہا ہے کہ کابینہ نے کم سے کم اجرت طے کرنے اور کارکنوں کو ایک ملازمت سے دوسری ملازمت میں منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدام کی منظوری دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد قطر کو غیر ملکی سرمایہ کاری اور پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کے لیے مزید پرکشش بنانا ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے قوانین جنوری 2020 سے نافذالعمل ہو جائیں گے۔

The post قطر نے غیر ملکی کارکنوں کیلیے’’کفیل‘‘ کا نظام ختم کرنیکا اعلان کر دیا appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-10-18 09:17:24

فنڈز کی عدم فراہمی: سندھ حکومت کی مفت ایمبولینس سروس معطل – فرنٹیر نیوز

کراچی:  کراچی کے لیے سندھ حکومت کی پہلی مفت ایمبولینس سروس فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت نے نجی ادارے امن ہیلتھ کیئر سروسز کے تحت چلنے والی جان بچانے والی ایمبولینسز کی سروس کو سندھ حکومت کی سرپرستی میں لیا تھا، ایمبولینس سروس کے اخراجات کی مد میں جولائی تا دسمبر 41کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جانی تھیں تاہم معاہدہ اور سروس کے آغاز کے چار ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت مذکورہ فنڈز جاری نہ کرسکی۔

امن ہیلتھ کیئر سروسز نے سندھ حکومت کے اشتراک کے بعد اس سہولت کو سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروس کا نام دیا جس کے تحت 60جان بچانے والی ایمبولینسز کراچی میں خدمات فراہم کرتی رہیں، اس سروس سے یومیہ 300مریض استفادہ کررہے تھے تاہم فنڈز کی قلت کی وجہ سے سروس میں تعطل آتا رہا اور ایمبولینسز کی تعداد 60سے بتدریج کم ہوتی رہی اکتوبر کے آغاز تک یہ تعداد 15تک محدود ہوگئی جبکہ اکتوبر کے وسط تک محض 5ایمبولینس یہ سہولت فراہم کررہی تھیں اور وہ بھی آخر کار 17اکتوبر کو بند کردی گئیں۔

امن ہیلتھ کیئر سروسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی قلت کی وجہ سے عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی کے علاوہ دوائیں، آکسیجن اور ایندھن کی خریداری میں مشکلات کا سامنا تھا کسی نہ کسی طور پر چار ماہ تک یہ سہولت مہیا کی جاتی رہی لیکن سندھ حکومت کی جانب سے وعدوں کے علاوہ کچھ نہ دیا گیا۔

ادھر حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امن ایمبولینس سروس بند ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، امن ایمبولینس کے بند ہونے کا تاثر غلط ہے، فنڈز کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔

The post فنڈز کی عدم فراہمی: سندھ حکومت کی مفت ایمبولینس سروس معطل appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-10-18 09:22:08

آزادی مارچ، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے اہداف مختلف ہیں

نوازشریف تو ایک بڑی سیاسی جنگ کے لئے تیار ہیں، کیا مولانا فضل الرحمن بھی اس جنگ کے لئے ثابت قدم رہیں گے؟ مولانا فضل الرحمن کا سیاسی ایجنڈا تو بس اتنا سا ہے کہ عمران خان استعفا دے کر رخصت ہو جائیں …

2019-10-18 06:25:36

کراچی میں اربوں روپے مالیت کی 55 ایکٹر قیمتی اراضی واگزار – فرنٹیر نیوز

کراچی: ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دیہہ ناگن سرجانی اسکیم 45میں لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی55ایکٹرقیمتی اراضی کوواگزارکرالیا۔

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تیسرٹاؤن اسکیم 45کے کمرشل سیکٹر47،سیکٹر 38،40-A،42-B سمیت دیگر سیکٹر میں طاقتور لینڈ مافیا کی جانب سے قیمتی کمرشل اراضی پر قائم کی جانے والی بانڈری وال اور پرل ریسیڈنسی نامی بوگس رہائشی اسکیم کے بکنگ آفس کے علاوہ دیگر قبضے کو واگزار کرالیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے حکم پر کی جانے والی کارروائی میں محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران اور پولیس نے بھاری مشینری کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا۔

ایم ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 55 ایکٹر سے زائد رقبے کی قیمتی کمرشل اراضی کو لینڈ مافیا کے قبضے سے واگزار کرایا گیا جس کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے، کارروائی کے دوران لینڈ مافیاکے کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اس موقع پر بھاری مشینری سے بانڈری وال پر لگے لوہے کے دروازے سمیت دیگرتعمیرات کو مسمارکرکے قبضہ کی گئی اراضی کوہموار کردیا گیا ہے، کارروائی کے دوران علاقہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوسکا۔

The post کراچی میں اربوں روپے مالیت کی 55 ایکٹر قیمتی اراضی واگزار appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-10-18 08:49:52

اگست کے دوران پام آئل کی درامدات میں 30فیصد اضافہ

 آباد (اے پی پی) پام آئل کی درآمدات میں رواں سال اگست کے دوران30.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 23.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2018ء میں 18.3 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں، اس طرح اگست 2018ء کے مقابلے میں اگست 2019ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 5 ارب روپے (30 فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس /رائے

2019-10-18 02:53:17