November 18, 2019

منشیات کیس؛ رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد – فرنٹیر نیوز

 لاہور: عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاکر حسن نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا،عدالت نے رانا ثنااللہ کی ضمانت کی اپیل مسترد کر دی ،عدالتی فیصلہ آنے کے بعد رانا ثنا اللہ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

The post منشیات کیس؛ رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-11-09 14:21:15

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *