November 18, 2019

نیب کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق واضح موقف سے گریز – فرنٹیر نیوز

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر واضح موقف دینے سے گریز کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نیب اور وزارت داخلہ کو میاں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے الگ الگ درخواستیں دی تھیں۔ اس سلسلے میں نیب نے اپنا جواب وزارت داخلہ کو بھجوادیا ہے لیکن اس میں نیب نے واضح موقف سے گریز کیا ہے۔ نیب نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کا نام خود ای سی ایل سے نکال سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف علاج کے لیے اتوار کو خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے، ان کے ساتھ شہبازشریف بھی جائیں گے۔

The post نیب کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق واضح موقف سے گریز appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-11-09 13:30:46

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *