November 18, 2019

مالی خسارے کا شکار پی آئی اے کو6 ملین روپے کا ایک اور نقصان – فرنٹیر نیوز

 کراچی: قومی ایئر لائن کے باکمال افسروں کا لاجواب کارنامہ سامنے آگیا، مالی خسارے کا شکار پی آئی اے کو 6 ملین روپے کا ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔

قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مالی خسارے کے شکار پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لیے مختص ہوٹل کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 60 لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں، ہوٹل معاہدے کے مطابق فضائی میزبانوں کو مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جانی تھی تاہم پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجر نے ملی بھگت کرکے فری سروس کے لیے بھی رقم چارج کروادی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر نے ہوٹل کو ٹرانسپورٹ کی مد میں غیر قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جس میں ہوٹل انتظامیہ بھی لوٹ مارکرتی رہی۔ ستم بالائے ستم یہ کہ آڈٹ ٹیم کی مرتب کردہ رپورٹ کے بعد انکوائری سرد خانے کی نذر کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ میں پی آئی اے کے فنڈز سے سندباد ہوٹل ملتان کو 2016ء تا 2019ء میں رقم ادائیگی کا بتایا گیا تھا جس کی وجہ سے پی آئی اے آڈٹ ٹیم نے60 لاکھ کی رقم کی ادائیگی پر اعتراض بھی اُٹھایا تھا۔

The post مالی خسارے کا شکار پی آئی اے کو6 ملین روپے کا ایک اور نقصان appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-11-08 20:40:04

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *