November 18, 2019

کراچی سمیت سندھ بھر کے اساتذہ ٹائم اسکیل کی ادائیگی کیلیے سراپا احتجاج – فرنٹیر نیوز

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری کالجز کے اساتذہ ٹائم اسکیل کی ادائیگی کے لئے تیسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے۔

کراچی پریس کلب پر ٹائم اسکیل کی ادائیگی کے لئے اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا، احتجاجی اساتذہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک رہیں، ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ٹائم اسکیل کورڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین انور منصور کا کہنا تھا کہ ہم تین روز سے احتجاج پر ہیں، تین دن گزرنے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کوئی مذاکرات کے لئے نہیں آیا، ہمارا مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا، گزشتہ 10 سالوں سے ٹائم اسکیل نہ ملنے کے باعث ہمارا ترقیاتی عمل التوا کا شکار ہے، ہم اپنے جائز حق کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں، نوٹیفکیشن کے اجراء تک احتجاج جاری رہے گا، اگر مطالبہ نہیں مانا گیا تو سندھ اسمبلی یا وزیر اعلی ہاؤس کا رخ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے رابطہ ہوا ہے، دو رکنی وفد مذاکرات کے لئے آئے گا اور اگر اس بار بھی بیوقوف بناکر ہمارا وقت ضائع کیا گیا تو ہم وزیراعلی ہاؤس یا سندھ اسمبلی کا رخ کریں گے، وفد سے مذاکرات اور بات چیت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر کے اساتذہ ٹائم اسکیل کی ادائیگی کیلیے سراپا احتجاج appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-11-08 19:52:46

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *