November 18, 2019

پنجاب کے نجی و سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد – فرنٹیر نیوز

لاہور: حکومت پنجاب نے نجی اور سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز اور سی ای او ایجوکیشن کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون پر پابندی تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لگائی گئی ہے، طلبا کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے، تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا ہر طرح سے استعمال روکا جائے۔

The post پنجاب کے نجی و سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-11-08 19:41:20

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *