November 18, 2019

پاک بحریہ کا زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ – فرنٹیر نیوز

 کراچی: پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل ‘ ضرب’ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ساحلی علاقے سے داغے گئے میزائل نے طے شدہ مدار پر سفر کرتے ہوئے کامیابی سے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمو دعباسی نے بطو ر مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی کاوش کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک بحریہ بطور پیشہ ور اور مضبوط فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

The post پاک بحریہ کا زمین سے سمندر میں نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ appeared first on فرنٹیر نیوز.

2019-11-06 00:30:27

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *